قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

11:07 AM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کرکٹر کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حارث کی بارات کی تقریب کا انعقاد پشاور میں کیا گیا، جس میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، کرکٹر کی ولیمہ کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

کرکٹر کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو قومی وکٹ کیپر بیٹر نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

مزیدخبریں