طبیعات کا نوبل انعام   تین   سائنس دانوں کے نام 

09:08 PM, 3 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اوہائیو: طبیعات کا  نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام رہا۔ رواں سال فزکس یا طبیعات کا نوبل انعام تین ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوبل انعام برائے طبیعات امریکہ کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی پیرا گوستینی، جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس اور میونخ کی لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی کی فیرنک کراؤز جبکہ سوئیڈن کی لینڈ یونیورسٹی سے این ایل ہولیئر کے نام رہا۔


 تینوں ماہرین کو یہ انعام ایٹم، مالیکیولز میں الیکٹرانز کی تلاش کے آلات پر تحقیق کے لیےدیا گیا ہے۔انعام کے علاوہ  ان تینوں فاتحین کو نوبل پرائز ڈپلومہ اور گولڈ میڈل بھی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں