نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے شکوہ نہیں:شاہد خاقان

 نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے شکوہ نہیں:شاہد خاقان

لندن :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کاکہنا ہے کہ  میاں نواز شریف سے 35سال کے تعلقات ہیں، ان  سے ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو ہو ئی ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ   میاں نواز شریف سے 35سال کے تعلقات ہیں، ان  سے ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو ہو ئی ۔


 انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے کوئی شکوہ نہیں ،جب پارٹی بنے گی توسب کے سامنے بنے گی۔وزارت عظمیٰ کا امید وار کون ہو گا اس کا فیصلہ ن لیگ کو کرنا ہے،9مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے۔9مئی واقعات میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے  کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


انہوں نے کہاکہ کسی کے بھی خلاف قانون سے ماورا کارروائی کے حق میں نہیں ہوں۔نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا اس بات کو درست کرنا ہو گا ،سیاست انتقام کا نام نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون توڑا تو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،میں ذاتی دورہ پر آیا ہوں ، کسی کا میسنجرنہیں ہوں ،میں یہاں پر کوئی سیاست کرنے نہیں آیا۔


میری نواز شریف سے کوئی ناراضگی نہیں ،پارٹی کا کوئی بھی شخص ناراض ہو تو شکوہ کر سکتا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا اور نہ آج کیا۔ میں 21اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کا قائل ہی نہیں ہوں۔

مصنف کے بارے میں