جکارتہ: ٹک ٹاک پر آن لائن شاپنگ معطل کردی گئی ہے۔ٹاک شاپ پر انڈونیشیا میں ای کامرس لین دین کی سہولت معطل کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ نئے قوانین کااطلاق ہے۔ کل سے ٹک ٹاک پر لین دین کے معاملات کو فی الحال معطل کیاجارہا ہے۔ یہ سٹارٹ اپ کے لیے بڑا دھچکا ہے
اس بارے میں کمپنی حکام کاکہنا ہےکہ کمپنی کی ترجیح قوانین اور ضوابط ہیں اپنے اگلے اقدامات کے لیے انڈونیشیا کی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔
نئے قوانین کا اعلان اور اطلاق جلد ہوگا اس کا مقصد ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔واضح رہےکہ انڈونیشیا میں 2021 سے آن لائن شاپنگ کو فروغ ملا ہے اور سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ٹک ٹاک کوئی نئی ایپ بنائے گا یا اسی میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔تاہم چھوٹے کاروباری افراد کاکہنا ہےکہ ٹک ٹاک پر دوبارہ جلد کاروبار شروع ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈونیشیا میں ای کامرس کا رجحان بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی توجہ اسی قسم کی سوشل میڈیا ایپس کی طرف ہورہی ہے۔