امیتابھ بچن کی نواسی کی پیرس فیشن ویک  میں شرکت ،سرخ لباس میں  ریمپ پر واک

07:12 PM, 3 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

پیرس: بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نے پیرس فیشن ویک  میں شرکت کرکے شائقین کی داد حاصل کی۔  

 بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کی نواسی   پہلی بار کسی  فیشن شو میں شریک ہوئیں۔ نیویا نیویلی  کی والدہ شویتا کو اگرچہ شوبز کا  کوئی شوق نہیں تھا  اور وہ سکرین پر زیادہ  نہیں آئیں ۔  امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن نے والد  اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز میں انٹری دی۔ تاہم اب  امیتابھ  کی نواسی نے  ریمپ پر واک کرکے جلوہ بکھیرے اور  داد سمیٹی۔

اس نے سرخ لباس پہن کر ریمپ پر ماڈلنگ کی اور  شرکا کے دل موہ لیے۔امیتابھ بچن کی نواسی نیویا  نیویلی نندا نے  پیرس فیشن شو میں  ڈیبیو واک کی ۔

 وہ شو کے فریش فیس کے طور پر شریک ہوئیں ۔اس فیشن شومیں نیویا کی  والدہ  شویتا اور نانی جیا بچن  بھی شریک ہوئیں تھیں۔ انہوں نے نیویا کی خوب حوصلہ افزائی کی  اور ریمپ پر واک کو سراہا۔ 

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک  پر کلک کریں

https://www.instagram.com/p/Cx31smRI3Tx/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

مزیدخبریں