پاکستان کو دھچکا ، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے

05:12 PM, 3 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ہینگزو: پاکستانیوں کے لیے بری خبر ہے کہ  ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے ۔ ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔  وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔ ارشد ندیم نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔  گذشتہ روز ان  کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا۔

ایم آر آئی میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔  ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

اس  فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا گیاہے۔ انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں