اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز میں عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سےدرخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کی۔
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ 10 اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے مزید استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
پاکستان تھریک انصاف کے چیئر مین نے اپنی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں۔