حیدر آباد: ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
آسٹریلیا کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں شاداب خان پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔
بابر اعظم صرف بیٹنگ کے لیے میدان میں اتر یں گے۔
محمد رضوان کو بھی آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد حارث اسٹمپ سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔