ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 
سورس: File

لاہور:   انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نےعسکری ٹاور حملہ کیس اور مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کا معاملہ  میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔


انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو مقدمات میں سماعت کی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر  عدالت میں پیش کیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے  ڈاکٹر یاسمین راشد کو 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 


ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور حملہ کیس اور مسلم لیگ نون کے آفس جلانے کا الزام ہے۔


ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف  تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 اور تھانہ ماڈل  ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 367/23 درج ہے۔

 
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کا معاملے میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ ,  عالیہ  حمزہ،  عایشہ علی بھٹہ  اور طیبہ امبرین  سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔ 


انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر  عدالت میں پیش کیا گیا۔ 


پولیس نے ملزمان  خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ مین توسیع کی استدعا  کی۔   پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ جناح ہاؤس  مقدمہ میں بغاوت ٫ جنگ چھیڑنے  اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔



خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام  ہے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 96/23 درج کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں