گوگل کی جی میل میں ' ایموجی ری ایکشن' فیچر کی نئی اپ ڈیٹ

گوگل کی جی میل میں ' ایموجی ری ایکشن' فیچر کی نئی اپ ڈیٹ
سورس: File

کیلیفورنیا:   گوگل اپنی مقبول ای میل سروس جی میل ایپ کو مزید صارف دوست بنانے کے لیے اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات حاصل کر رہا ہے۔ جی میل میں جلد ہی آئی او ایس (iOS)  اور اینڈرائیڈ (Android) دونوں پر ایک نیا ایموجی ری ایکشن فیچرکا اضافہ ہونے والا ہےجو صارفین کو ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے ای میلز پر ردعمل ظاہر کرنے دے گا۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ای میل کے دائیں جانب تھری ڈاٹ آپشنز مینو کے آگے ایک ایموجی بٹن شامل ہو گا۔ یہ آئیکن صارفین کو دستیاب ایموجیز کی فہرست میں سے کسی ای میل پر فوری رد عمل ظاہر کرنے کی اجازت دے گا۔

TheSpAndroid بلاگ پر AssembleDebug کی ایک رپورٹ کے مطابق ایموجی ری ایکشن فیچر جلد ہی رول آؤٹ ہونے کے لیے تیار ہے۔ 


ایموجی ری ایکشن آئیکون پر ٹیپ کرنے کے بعد صارفین کو پانچ ایموجیز کی ایک پیش سیٹ فہرست ملے گی تاکہ وہ ای میل پر فوری ردعمل کا اظہار کریں۔ فہرست میں ایک '+' بٹن بھی ہے، جو صارفین کو پوری ایموجی لائبریری تک رسائی کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ میل پر کیا ردعمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کسی ای میل پر ایموجی ری ایکشن بھیجنے کے لیے تین ممکنہ طریقوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس میں تھری ڈاٹ مینو کے ساتھ والا ایموجی آئیکن، تھری ڈاٹ مینو میں ہی 'ایڈی ری ایکشن' کا آپشن، اور ای میل کے نیچے ریپلائی، ریپلائی آل، اور فارورڈ بٹن کے ساتھ ایک اور ایموجی بٹن شامل ہے۔

  ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر فونز پر رول آؤٹ کے ساتھ  جی میل کے ویب ورژن میں بھی آرہا ہے کہ نہیں۔

مصنف کے بارے میں