کووڈ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کم ترین ریکارڈ

12:21 PM, 3 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں  کے باعث اس کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد کم ہوئی ہےجبکہ ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والےفرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی ہوئی۔


 
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 11 روپے تک کمی کی ہے تاہم اس سے قبل 15 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 26 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا جس سے پٹرول 332 روپے تک جا پہنچا تھا۔

ملک میں ان دنوں 15 اکتوبر تک پٹرول کی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر  ہے۔

مزیدخبریں