کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

11:22 AM, 3 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی۔

واٹرکارپوریشن کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی۔ 

 
 

واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 19 پمپ بند ہوگئے ہیں۔

واٹرکارپوریشن کے مطابق  پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ2 روز قبل بھی بجلی کے بریک ڈاؤن سے پمپنگ اسٹیشن کی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں۔



مزیدخبریں