مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والے بس ڈرائیور کراچی میں انتقال کرگئے ۔
بس ڈرائیور عنایت اللہ شاہوانی گزشتہ ماہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوئے تھے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سڑک کنارے بم حملے میں حافظ حمداللہ سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
شدید زخمی ہونے پر ڈرائیور کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا گیا تھا ۔