بیمار ہوں  بیرون ملک علاج  کے لیے بھیجا جائے، بنگلہ دیشی حکومت نے  سابق وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی

بیمار ہوں  بیرون ملک علاج  کے لیے بھیجا جائے، بنگلہ دیشی حکومت نے  سابق وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی


ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق خالدہ ضیا  کےاہل خانہ نے گزشتہ ماہ حکومت کو خط لکھا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائےکیونکہ وہ اگست کے اوائل سے  جگر کی بیماری، سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کی وجہ سےاسپتال میں داخل ہیں اور ان کو دل کی بیماری، جوڑوں اور گھٹنے میں بھی تکلیف ہے۔

یاد رہے خالدہ ضیا حزب اختلاف کی سب سے اہم رہنما اور 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔

2008 میں عدالت کی جانب سے خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی اور گھر میں نظر بند رہنے سے قبل 2 سال تک جیل بھیجا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی پارٹی کے وکیل قیصر کمال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روکنا سیاسی انتقام ہے۔