کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 211 پر بند ہوا ۔
آج کے کار وباری دن میں 100انڈیکس310 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج بازار میں 18 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9.38 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے سے کم ہوکر 6 ہزار 775 ارب روپے ہوگئی ۔