اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ ن مر یم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان تم منافق ہو۔قانون کے ہاتھ اب تمہارے گریبان سے زیادہ دور نہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب تم (عمران خان) نے مجھے سزاِئے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی۔ اب تمھارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں ۔
جب تم نے مجھے سزاِ موت کی چکیوں میں رکھا، تب بھی میں عورت ہی تھی۔ اب تمھارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں اور تمھارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کیا کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اسکے ہاتھ تمھارے گریبان سے اب دور نہیں۔ pic.twitter.com/Se7qXz7HTY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ تمھارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔