وزیر اعظم شہباز شریف کا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار  

05:58 PM, 3 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بنائے گئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکارکردیا ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں بریفنگ کے بعد کہا کہ  سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے بنا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ  فارغ ہے۔ ڈیش بورڈ اعلی معیار کا ہونا چاہئے جو صوبے اور ادارے ڈیٹا نہیں دیتے ان کا بھی پتہ ہونا چاہیے،عالمی اداروں کے مطابق ڈیش بورڈ قائم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ اس معیار کا نہیں جو میری اور قوم کی توقعات پر پورا اترے ۔ آئندہ پیر تک اس کو اپ ڈیٹ کریں آئندہ پیر کو اس کا افتتاح کروں گا۔ 

مزیدخبریں