عمران خان پاگل ہے ، اس کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ،یہ کون ہوتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی کا کہے : مولانا فضل الرحمن 

05:35 PM, 3 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل ہے یہ کون ہوتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اس سے مشاورت کی جائے۔ جن لوگوں کی ایڑیاں گالوں سے بھی زیادہ نرم ہوں وہ احتجاج نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد کی زمین بہت گرم ہے اس پر پاؤں نہیں رکھ سکتے ۔ رانا ثناء اللہ ان کا انتظار کر رہے ہیں یہ آئیں تو سہی۔ 

ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  آرمی چیف کی تعیناتی یا توثیق کا معاملہ کس نے کرنا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔  عمران خان غیر سنجیدہ  اور پاگل ہے ۔ اس آدمی کی کوئی اہمیت نہیں،اسے اہمیت نہیں دینی چاہئے ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ  آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت سادہ ہے۔  عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے کو بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی  چیف تعینات ہوتا ہے۔  آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کا معاملہ نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں