قومی صحت کارڈ سے شریان پھٹنے کے باعث دماغ میں کوائلنگ کرنے کا مہنگا ترین علاج  بند

05:09 PM, 3 Oct, 2022

لاہور :پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے شریان پھٹنے کے باعث دماغ میں کوائلنگ کرنے کا مہنگا ترین علاج  بندکر  دیا گیا ۔سینکڑوں مریضوں کی فائلیں واپس کردیں جس کے باعث مریضں شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریان پھٹنے کے باعث مریضوں کے دماغ میں کوائلنگ کرنے کیلئے ایک کوائل کا خرچہ پانچ  سے چھ لاکھ ہے ،  ہسپتال کے بلز   اور دیگر  اخراجات الگ ہیں جسکی وجہ سے پنجاب کے بڑے واحد نیورو  ہسپتال میں علاج بند کردیا گیا ہے  ۔مریضوں کی فائلیں بھی  بند کر دی گئی ہیں ۔

ایم ایس جنرل ہسپتال کی درخواست کے باوجود نیورو ریڈیالوجی  ریٹس میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ مریضوں کا علاج بند کردیا  گیا ہے۔اینیوریزم خون کی نالی میں ایک بلج ہے جو خون کی نالیوں کی دیوار میں کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نیورو ریڈیالوجی میں مریضوں کے لیے امیجنگ تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے مطابق   کمپنی کے طے شدہ ریٹس کے مطابق نیورو ریڈیالوجی کا علاج ممکن نہیں ہے ۔نیوروڈیولوجیکل طریقہ کار میں استعمال کی جانے والی اشیاءکی قیمت بہت زیادہ ہے ۔ 

مزیدخبریں