لاہور: مریم نواز ، عمران خان کے بعد مونس الہٰی کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی کی ایف آئی اے کی طرف سے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی۔ مونس الہٰی پر 24 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔