شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

01:58 PM, 3 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میںپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں ر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں