لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے، الحمدللہ، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی ہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے تفتیش کیلئے 3 ماہ نیب میں حبس بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔‘
میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں ۳ سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے ۳ ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا ’فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن، کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافات عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللہ۔‘
فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔ https://t.co/1CK3x6Tnv6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل کورٹ بنچ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کی۔