اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اداروں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں عمران خان کی اداروں کے خلاف مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کر کے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ عمران خان نے سفارتی سائفر میں ردوبدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا، اس سازشی کو سائفر سے متعلق کھیلنے پر قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی، قانون سب کیلئے برابر، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہو گیا؟ قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔
سازشی کو سائفر سے متعلق کھیلنے پر قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا: وزیراعظم
12:38 PM, 3 Oct, 2022