لاہور : پینڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر مونس الہیٰ کانام آنے پر چودھری برادران کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ترجمان چودھری برادران نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا ۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیاتاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔