پینڈورا پیپرز منظر عام پر آنے پر وزیراعظم کا رد عمل آگیا

پینڈورا پیپرز منظر عام پر آنے پر وزیراعظم کا رد عمل آگیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ حکومت پنڈورا پیپرز  میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی ۔

پینڈورا پیپرز جاری ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائز دولت بنائی ۔ غریب ملکوں کا پیسہ روکنے کے لیے امیر ملک کچھ نہیں کرتے ۔ 

پینڈورا پیپرز نے کرپشن سے کمائی گئی اشرافیہ نے ناجائز دولت کو بے نقاب کیا۔ اشرافیہ نے کالے دھن کو مالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کےمطابق تقریباً7ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھےگئے جس میں زیادہ تر آف ‏شور کمپنیوں کے ذریعےمنتقل کیےگئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بےنقاب کردی ہے۔

ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نےہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسےہی حکمران طبقے نے ‏اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنےکیلئےامیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کےپاس جو ‏غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہےکہ کرپشن سےکئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک ‏کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائےآف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سےغریب ملکوں کی کرنسی بےقدر ‏ہو چکی ہے غربت کی وجہ سےغریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سےجاتےہیں۔