انتخابی اصلاحات، وزیراعظم نے اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک اسد قیصر کو دے دیا

07:25 PM, 3 Oct, 2021

اسلام آباد : اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔

                                                                                        

نیو نیوز کے مطابق  حکومت انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہوگئی ہے اور ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رابطوں کا ٹاسک دے دیا  گیا ہے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اسپیکر کی اپوزیشن سے رابطوں کیلئے معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں