کابل : طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے ہونے والی تقریب میں دھماکا ہوا ہے جس سے 13افراد جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں عید گاہ مسجد کے احاطے میں ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تقریب جاری تھی کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکا خود کش تھا یہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا ابھی واضح نہیں ہوسکا۔
دھماکے کے موقع پر طالبان حکومت کے اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔ دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔