ممبئی: معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی کے والد انتقال کرگئے ۔ 83 سالہ رادھا کنت باجپائی شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار منوج باجپائی کے والد رادھا کنت باجپائی کئی ماہ سے علالت کا شکار تھے ۔ رادھا کنت کو پچھلے ماہ ڈاکٹروں نے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا تھا اس وقت ان کی طبیعت خاصی خراب تھی تاہم وہ صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہوگئے تھے ۔
اداکار منوج باجپائی بھارتی ریاست کیرالہ میں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے جو والد کے انتقال کی خبر سن کر فوراً نئی دہلی آگئے۔
بھارتی فلمی ستارے منوج باجپائی سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کررہے ہیں ۔