سال 2021 کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

02:26 PM, 3 Oct, 2021

 پشاور :تھانہ تہکال پولیس نے کراچی کے نجی بینک کے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیاگیا ۔ ملزمان لوٹی ہوئی رقم سے کاروبار کرنا چاہتےتھے ۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 20 کروڑ 50 لاکھ لوٹنے والے  ملزمان کو پشاور میں تھانہ تہکال کی پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔ 

پولیس نے ابتدائی برآمدگی کے طور پر ملزمان سے 70 لاکھ روپے اور واردات مین استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کراچی سے لوٹی ہوئی رقم پشاور میں کسی کاروبار میں انویسٹ کرنا چاہتے تھے 

یاد رہے کہ سلمان ، محمد ساجد اور محمد امین نامی تین افراد نے 10 اگست کو کراچی کے نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی لوٹ لی تھی ۔ واردات میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شریک تھا 

10 اگست سال 2021 کو کراچی میں نجی سیکورٹی کی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے کے لئے جارہی تھی کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر گاڑی سے نیچے  اترے اور اسی دورا ن وین کا ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ ڈرائیور گاڑی کو ایک ویرانے میں چھوڑ کر رقم نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ 

مزیدخبریں