ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

02:08 PM, 3 Oct, 2021

لاہور: ملک میں اشیائے ضرورت کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد دال اور روٹی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آٹا ، چینی ، گھی ، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ کس کے آگے رونا روئیں ، کوئی غریب کی سننے والا نہیں ۔

واضح رہے کہ پٹرول مہنگا ہو گیا ، پنجاب سے گندم کی سپلائی بھی بند ہے ۔ پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 سے 100روپے مہنگا ہو گیا ، سپر فائن آٹا 100 روپے اضافے کے ساتھ 1300 میں فروخت ہو رہا ہے ۔ چینی بھی 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے اعلانات تو کرتی ہے ، لیکن حقیقت میں اس پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، اشیائے خورو نوش کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ ہی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

مزیدخبریں