سکردو: پاکستان کی وادی ہنزہ میں شادی کی ایک انوکھی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دلہا دلہن نے بلڈوزر پر چڑھ کر بارات میں انٹری دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دولہا اور دلہن بلڈوزر پر کھڑے ہو کر سڑک پر جا رہے تھے، تو لوگوں کی بھیڑ اس انوکھی شادی کی بارات کو دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو پاکستان کی ہنزہ وادی کا ہے۔
اس موقع پر بلڈوزر کو بھی پوری طرح سے سجایا گیا تھا اور اس پر لائٹس پر لگائی گئی تھیں۔ بارات میں شامل لوگ بلڈوزر کے اردگرد ڈانس کررہے تھے اور گانا گا رہے تھے۔
پاکستان میں ہوئی اس انوکھی شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور صارفین طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔ زیادہ تر صارفین دولہا اور دلہن کی تعریف کررہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ تنقید بھی کر رہے ہیں۔