پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے

08:24 AM, 3 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 866 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 565 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں 50 ہزار 779 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ 3 ہزار 444 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 49 ہزار 858 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 4.9 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 3.2 فیصد اور فیصل آباد میں 4.7 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 3.1 فیصد اور گوجرانوالہ میں 1.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 432,810 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 403,800 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16,341 ہو گئی ۔

گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 7 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 11 اموات رپورٹ ، صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,669 ہو گئی ۔

مزیدخبریں