چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے نیول چیف کی الوداعی ملاقات

08:16 PM, 3 Oct, 2020

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف سے الوداعی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

جنرل ندیم رضا نے طویل اور نمایاں کیریئر کے دوران خدمات کیلئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنر ل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) کا الوداعی دورہ کیا تھا۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں