ن لیگ کا لاہور میں احتجاج، وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

07:06 PM, 3 Oct, 2020

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج کیا اور عمران خان استعفی دو کے نعرے لگائے۔ احتجاج میں سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، سابق قسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، رانا مشہور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں قٹس پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں کہتی ہیں عمران خان منتخب ہو جکر نہیں آئے۔ تم دوسروں کے لیے’’گو،‘‘گو‘‘کے نعرے لگاتے تھے اور اب ’گو عمران گو’، رو عمران‘ کا نعرہ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ تم نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے پنجابیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالا  گیا ہے اور ہمیں جیلوں میں ڈال کر حکمرانوں تمہیں کیا ملا۔ خورشید شاہ طویل عرصے سے جیل کاٹ رہے ہیں اور یہ کیسی جمہوریت ہے جو اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہی ہے۔ احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور میرے خلاف مقدمات بنائے گئے جبکہ حمزہ شہباز 14 ماہ سے جیل کاٹ رہا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ حکومتی وزرا سارا دن جھوٹ بولتے ہیں اور قومی سلامتی کا مشیر امریکا کی امداد پر پلتا ہے اور ان کے ترجمان کی دہری شہریت ہے۔ جب ان کی حکومت ختم ہو گی تو یہ امریکا بھاگ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مار کھاتے رہے اور برداشت کرتے رہے، ملک کی خاطر خون دینے والوں کوغدار کہا جا رہا ہے۔  بتاؤ نواز شریف نے کونسا جرم کیا۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں مقدمات ختم کرنے کے لیے احتجاج کرتے ہیں لیکن یہ لوگ مقدمات آج سے نہیں بنا رہے، شہباز شریف نے امانت اور دیانت کے ساتھ پنجاب کی خدمت کی اور اب ان کے خلاف بھی مقدمات بنا دیئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لیڈر شہباز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حکم پر استعفی بھی دیں گے اور ہم ان کی طرح استعفی نہیں دیں گے بلکہ اسمبلی میں کھڑے ہو کر دیں گے۔ عمران اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو اور عمران نے کشمیر کا سودا کیا۔ عمران نیازی کہتا تھا مودی جیتے گا تو کشمیر کا فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں