کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں کار بم دھماکہ میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنا چاہتے تھے کہ گارڈز کے روکنے پر کار کو دھماکے سے اڑا لیا۔
Shocking news
— M.ibrahim Momand (@IbrahimReporter) October 3, 2020
Seven members of @ACBofficials elite Umpire #BismillahJanShinwari who officiated in many international matches has martyred in a road side bomb blast today in Shinwari district of Nangarhar.
The world T20 No 1 bowler Rashid Khan too belong to that district too. pic.twitter.com/kWCgBLtV8z
دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں امپائر کے خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
امپائر بسم اللہ جان شنواری نے متعدد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک افغان کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ 9 ستمبر کو افغانستان کے صوبے دایکندی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
یہ دھماکے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب افغان حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ملک میں امن قائم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں اور دونوں فریقین کے مابین ضابطہ اخلاق، آئندہ اجلاسوں کے شیڈول اور متعلقہ امورپر بات چیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو طے ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان میں 5000 افغان طالبان کے قیدی افغان حکومت رہا کرے گی جبکہ طالبان کی تحویل میں موجود 1000 افغان حکومت کے اہلکاروں کو طالبان رہا کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔