راولپنڈی:چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر عباسی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی ،جنرل ندیم رضانےنمایاں کیریئر کے دوران خدمات کیلئے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کاشکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمود عباسی نے اپنے الوداعی دورے پر جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف نے طویل عرصے تک قوم کے لیے خدمات انجام دینے پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل آرمی چیف اور امیر البحر نے گارڈ آف آنر کا معینہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔