نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے:شیخ رشید

01:22 PM, 3 Oct, 2020

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 12 ٹرینوں کی نجکاری کی،34 کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں نواز شریف نے محمد خان جونیجو کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال کر اداروں کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے،اپنی بات پر قائم ہوں،ن لیگ میں سے ش نکلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی نظر نہیں آرہا،نواز شریف کی سیاست کا محور صرف ان کی ذات ہے،نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے،اداروں کیخلاف نواز شریف کی بیان بازی قابل مذمت ہے،پاک فوج کی سیاست کا محور فوج ہے،نوازشریف بتائیں مودی سے تنہائی میں کیا باتیں کیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ مسترد کردیا ،اداروں کیخلاف نواز شریف کے رویے کی  ایک تاریخ ہے،مریم نواز خاتون ہونے کے ناطے ملی ہوئی رعایتوں کو بھی کھونا چاہتی ہیں،یہ فوجی جوتوں سے نکل کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسر بنے،کوئی بھی مسلم لیگی کارکن فوج کیخلاف نہیں ہوسکتا،مریم نواز 9ارب کی ترسیلات کے بارے میں بتائیں،مریم نواز کو فائنل وارننگ دینا چاہتا ہوں،مریم نواز نے پچھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر 4 حملے کئے،میرے پاس وہ معلومات ہیں،بتادوں تو  طوفان آجائے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کیخلاف سازش ہورہی ہے،لندن میں گٹھ جوڑ ہورہا ہے،نواز شریف بتائیں بیرون ملک جندال سے ملاقات کیوں کی،مودی سے فون پر باتیں کیوں کرتے رہے؟جبکہ انہوں نے کہا کہ چار ماہ کا ٹائم ہے ،جھاڑو ضرور پھرے گا۔

مزیدخبریں