لاہور: لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں جو بھی خواہش کی ہے میرے رب نے مجھے اس سے بڑھ کر نوازا ہے ، اپنے شوبز کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں اورنجی زندگی میں بے پناہ خوشیاں ملی ہیں جس کا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریما نے کہا کہ میرے لئے بہت سارے رشتے آتے رہے لیکن میں ہمیشہ انکار کرتی رہے اور طارق شہاب سے شادی کے بعد میرا اس بات پر ایمان مزید مضبوط ہو گیا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔
میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک شخص میر ے لئے امریکہ سے پاکستان آئے گا اور میری حقیقی زندگی کا لازمی حصہ بن جائے گا۔ ریما نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے عزت اور مقام دیا ہے اور میں ہر وقت اس کے لئے دعا گو رہتی ہوں ۔