محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ‘ ثناء جاوید

12:52 PM, 3 Oct, 2020

لاہور:خوبرو اداکارہ ثناء جاویدنے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ،اپنے کام کے ذریعے الگ اور منفرد پہچان بنانامیرا مشن ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت جاری ہے ۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ کسی شعبے میں ایک ہی وقت میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتے ہیں جو نیک نیتی سے محنت کی راہ پر چلتے ہیں اور ایک دن آتا ہے کہ وہ کامیابی کی منزل نہیںبلکہ منازل طے کرتے ہیں ۔ میں بھی انہی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوں اور ہر روز کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ۔


 انہوںنے کہا کہ میں بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ اور منفردپہچان بنانا چاہتی ہوں اس کیلئے تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے جو کمٹمنٹ کرتی ہو ں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں ۔


 ثناء جاوید نے کہا کہ ویسے شوبزکی دنیا میں حاسدین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن میں اس مرض میں مبتلا ہوں اور نہ کسی کا برا سوچتی ہوں بلکہ ہر کسی کیلئے دعا گو اور ا ن کی بھلائی چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں