کراچی:سٹی کورٹ نے نہال ہاشمی اور ان کے دونوں بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے جبکہ ملزمان کی ضمانت 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔
نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں پر پولیس کے کام میں مداخلت اور اہلکار کو زدوکوب کرنے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ،نصیر ہاشمی کے مطابق پولس نے انہیں اور ان کی والدہ کو زدکو ب کرتے ہوئے ان کا موبائل فون توڑ دیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں تک پھاڑ دیں ۔
نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھےاورگھروالوں کوپولیس سعوآباد تھانے لے کر آئی ہے، اہلکاروں نےگھروالوں کوروک کرمیرےقریب آنےکی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کوقریب آنےسےروکا توانہوں نےمیرا موبائل فون توڑدیا،نصیرہاشمی کا کہنا تھا کہ پولیس نےمجھے اورمیری والدہ کو زدو کوب کیا۔