روس میں سنسرشپ کے خلاف احتجاجاً خودسوزی کرنے والی خاتون صحافی چل بسیں

روس میں سنسرشپ کے خلاف احتجاجاً خودسوزی کرنے والی خاتون صحافی چل بسیں

ماسکو:روس میں سنسرشپ کے خلاف احتجاجاً خودسوزی کرنے والی خاتون صحافی چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس  کی  نیوز ویب سائٹ  کوزا کی ایڈیٹر  ارنا سیلوینا کے گھر پر پولیس نے داخل ہو کر تلاشی لی، ا ن کے شوہراوربیٹی کے  لیپ ٹاپ اور نوٹ بکس بھی لے گئی۔


اپنے ایک پیغام میں ارنا سیلونا کا کہنا تھا اس کی موت  کی ذمہ دار روسی حکومت پر ہوگی۔ اس کے بعد ایک فوٹیج میں انھیں وزارت داخلہ  کی عمارت کے سامنے بنچ پر خود کو آگ لگاتے دکھایا گیا تھا  جبکہ ویب سائٹ پر پیغام نشر ہونے کے فوری بعد بند کردیا گیا۔

صحافی کے شوہر نے تصدیق کی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔