ہتک عزت دعویٰ،میشا شفیع کے گواہ جرح کیلئے طلب

11:09 AM, 3 Oct, 2020

لاہور:علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعویٰ پر عدالت نے اداکارہ میشا شفیع سمیت انکے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی اور اس موقع پر عدالت نے اداکارہ میشا شفیع سمیت انکے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی ۔


خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔درخواستگزار علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ میشا شفیع نے جھوٹے الزامات عائد کیے جس سے میری شہرت متاثر ہوئی۔


واضح رہے کہ گلوکاراور اداکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں  میشا شفیع سمیت  9ملزمان پر ایف آئی آردرج  کرلی گئی تھی،میشا شفیع کے علاوہ جن افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ان میںگلوکارہ لینا غنی،حسیم ازمان،عفت عمر،ہمنا رضا،ماہم،علی گل پیر،فریحہ ایوب اور فیضان رضا   شامل تھے۔

مزیدخبریں