ممبئی:کورونا کا شکار بھارتی گلوکارہ و ادکارہ ہمانشی کھرانہ نے ہسپتال کے بیڈ سے تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس فیم ماڈل اداکارہ ہمانشی کھرانہ جو کہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداح ان کی صحت کو لیکر فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ نے اب اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق خبر دیتے ہوئے ہسپتال کے بیڈ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے علاج کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
ہمانشی نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ خود تو نظر نہیں آرہی ہیں لیکن ان کے آس،پاس رکھی چیزیں ضرور نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویریں ہمانشی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہیں۔ جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ کی سوئی لگی نظر آرہی ہے۔
اس تصویر میں کچھ شو پیس رکھنے نظر آرہے ہیں، ایک کیتلی بھی رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ایک تھیلی بھی رکھی ہوئی ہے۔وہیں ہمانشی نے ایکسٹرا کیئر لکھ کر بتایا ہے کہ ان کا علاج خاص خیال رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ہمانشی کھرانہ کووڈ19 سے متاثر ہونے کے بعد گھر پر ہی رہ کر اپنا علاج کر رہی تھیں۔ وہ ہوم کورنٹائن میں ڈاکٹر سے مسلسل مشورہ لے رہی تھیں۔لیکن اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بگ باس ہی کے حصہ رہنے والے گلوکار عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر’ ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے میں ان دونوں کے رومانس کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور یہ گانا سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اکثر ہی دونوں کی رومانٹک تصویریں اور ویڈیوز دیکھنے کو مل جاتے جاتی ہیں۔