اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
ایک پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے پورے ملک سے مارچ شروع کیا جائے گا، کیونکہ اس دن کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداروں سے تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے مگر ہم فوری اٹھنے کی غرض سے بھی مارچ شروع نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے متعلق تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیے جا رہے ہیں اور اب حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا اور اس میں ہر شعبہ زندگی کے افراد آ رہے ہیں۔ ہم ڈی چوک تک آئیں گے ہماری ان کے ساتھ کسی بات پر مفاہمت نہیں ہو سکتی اور حکومت کو جانا ہوگا۔