منموہن سنگھ کرتار پور جائیں گے، دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہو گا

03:35 PM, 3 Oct, 2019

نیو دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ منموہن سنگھ 9 نومبر کو پہلے جتھے میں کرتارپور پہنچیں گے۔ اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔

یاد رہے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دی۔ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں اس تاریخی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔ کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن پر کھولی جا رہی ہے۔ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔

مزیدخبریں