پروٹوکول کیوں نہیں دیا؟میچ دیکھنے آئے شاہد آفریدی ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے

12:24 PM, 3 Oct, 2019

کراچی:سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے تاہم باقاعدہ طور پر ریسیو نہ کئے جانے پر وہ ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے۔

سابق آل راؤنڈر کو شاہد آفریدی میچ دیکھنے کی غرض سے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تو انہیں کسی آفیشل نے باقاعدہ طور پر ریسیو نہیں کیا اور پروٹوکول نہیں دیا۔اس صورتحال پر سابق آل راؤنڈر ناراض ہوگئے اور میچ دیکھے بغیر سٹیڈیم سے لوٹ گئے۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے نیشنل سٹیڈیم میں لگے آنر بورڈ پر اپنا نام درج کرایا۔

مزیدخبریں