2 سیاسی جماعتیں مولانا صاحب کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

12:12 PM, 3 Oct, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2سیاسی جماعتیں مولانا صاحب کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں، ان کے عزائم کو بھانپیں، ان کی باہمی نا اتفاقی ثبوت ہے یہ مولانا کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پا رہا ؟ عوام میں آپ کی پذیرائی تب ہی ممکن ہے جب آپ اپنی آواز مظلوم کشمیریوں کے حق میں بلند کریں، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹو کول اور مراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے، اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کیساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں، دونوں جماعتیں مولانا کیساتھ کھڑے ہونے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں، آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کیساتھ کیا سچ بولیں گے ؟۔

مزیدخبریں