سرحد پار سے آنیوالے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں،خامنہ ای کافوج کوحکم

سرحد پار سے آنیوالے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں،خامنہ ای کافوج کوحکم

تہران:ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ محض خطے میں موجودگی پر اکتفا نہ کریں بلکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ پوزیشنوں سے آگے اپنے پھیلاﺅ کو یقینی بنائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے یہ بات پاسداران انقلاب کی قیادت سے خطاب میں کہی جو ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرحد پار وسیع ویژن اور تزویراتی گہرائی کا پھیلاﺅ ملک کے لیے اولین فرائض میں سے ہے۔خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا کہ وہ زیادہ بڑے واقعات کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے ملک کے اس طاقت ور ترین عسکری ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے باور کرایا کہ ہمیں اپنے علاقے تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور نہ خود کو چار دیواری کے اندر رکھنا چاہیے تا کہ سرحد پر سے آنے والے خطرات سے نمٹا جا سکے۔