سیف علی خان نے اپنا فلم پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

سیف علی خان نے اپنا فلم پروڈکشن ہاؤس کھول لیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارتی اداکار سیف علی خان نے فلم کی دنیا میں نئی انٹری کر ڈالی ، بالی وڈ سٹار نے اپنا پروڈکشن ہائوس کھول لیا ہے ۔

سیف علی خان نے’بلیک کےنائٹ فلمز‘ نامی پروڈکشن ہاوس کی بنیاد رکھ دی اور ساتھ ہی پہلی فلم کے لیے معاہدہ بھی کرلیا۔

بلیک کےنائٹ فلمز اور ناردن لائٹ فلمز کے اشتراک سے ’جوانی جانِ من‘ فلمائی جائے گی اور اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلیک کےنائٹ فلمز کی پلیٹ فارم سے پہلی فلم اگلے برس ریلیز ہو گی جس کے ہدایت کار نیتن کاکڑ ہوں گے۔

سیف نے اپنے نئے پروڈکشن سے ریلیز ہونے والی فلم سے متعلق کہا کہ وہ اپنے دوست جے شیواکرمانی ساتھ جوانی جانِ من پر سوچ بچار کررہے تھے اور آخر کار انہیں اپنے پروڈکشن کے لیے بہترین فلم مل گئی۔

اس حوالے سے جے نے بتایا کہ مل کر ساتھ کام کرنے پر پرامید ہوں کیونکہ سیف علی خان میرے دوست ہیں اور انتہائی قابل اداکار بھی،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیف علی خان کی قابلیت سے فلم میں جان آجائے گی۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ جوانی جانِ من 2019 کے ابتدائی مہینوں میں ریلیز ہو گئی جس میں سیف کی بیٹی سمیت دیگر نئے چہرے بھی شامل ہوں گے، واضح رہے کہ سیف کی نئی فلم بازار 26 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

بھارتی اداکاروں کی پاکستان کے لوگوں سے محبت کا انکشاف کوئی نیا نہیں لیکن سیف علی خان کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان مخالف ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے وہ پاکستان کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بھی بھارتی لوگوں کی طرح ہی ہیں۔