قیمتوں میں‌اضافے کے پیچھے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے، سراج الحق

10:32 PM, 3 Oct, 2018

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کے مطابق حکومت نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی، اسے اپنے قول پر قائم رہنا چاہیے.سینیٹرسراج الحق نے عوامی مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے.

انھوں‌نے کہا کہ حکومت ایک بارپھرآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، قیمتوں میں‌اضافے کے پیچھے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے.سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ روزمرہ کی 1800 سے زائد چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نان فائلرکے خلاف بھی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پرایکشن لے رہی ہے.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے شکنجےمیں آنے کے بجائے خودانحصاری پرعمل کرے، ورنہ صورت حال گمبھیر شکل اختیار کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں